رسومِ جاہلیت کے سلسلے میں جماعت کا جو مسلک ہے وہ تمام لوگوں کو معلوم ہے۔ ہم ان کی اصلاح اس طرح نہیں کرسکتے کہ ان پر براہ راست نشتر زن ہوں۔ اس سے فتنے پیدا ہوتے ہیں۔ کیوں کہ عوام نے ان چیزوں کو دین سمجھ کر اختیار کر رکھا ہے اور یہی ان کو بتایا بھی گیا ہے۔ لیکن اگر آپ ان کو دین اور دین کی حقیقت سے واقف کراسکیں اور ان کے اندر احترامِ شریعت کا جذبہ پیدا کرسکیں تو یہ چیزیں خود بخود درست ہوجائیں گی۔ ہمارے رفقا کو یہی طرزِ عمل اختیار کرنا چاہیے۔ اگرچہ یہ ہے جرأت کا کام، کیوں کہ ایک عرصے کے جمے ہوئے خیالات کو اکھاڑ پھینکنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔
(روداد اجتماع رام پور، ۱۹۵۱، ص ۱۵۱ اور ۱۵۲)
مشمولہ: شمارہ مارچ 2023