سب کو ساتھ لے کر کريں

اپنے ملک کی تعمیر

ہم کو چاہيے کہ کيرکٹر کے بحران، اخلاص کے فقدان اور نسلي اور علاقائي عصبيتوں کے خطرات کا مقابلہ کرنے اور ابنائے وطن ميں انساني يکجہتي اور ملکي مفادات و مصالح کي خاطر اتحاد وتعاون کي فضا پيدا کرنے ميں ايک مؤثر رول ادا کريں۔ اسلام رنگ و نسل اور زبان و علاقہ کے فرق کو انسانوں کے درميان تفريق کي بنياد تسليم نہيں کرتا۔ مسلمان ملک کے ہر علاقے ميں بستے ہيں، ہر زبان بولتے ہيں اور ہر ايک نسل ميں ان کي معتدبہ تعداد پائي جاتي ہے۔ وہ خدا پرستي، وحدت انسانيت اور انسان کے حقيقي مفادات و مصالح کي بنياد پر اخلاص و ديانت اور کردار سازي کي مہم چلا سکتے ہيں۔ تو قع ہے کہ اس طرح ملک کو مخلص اور وطن دوست کا رکنوں کي، نوجوانوں سميت ايک ايسي ٹ1يم ميسر آ سکے گي جو ذاتي و گروہي مفادات اور محدود علاقائي عصبيتوں سے بلند ہو کر کام کرے۔ ہميں يقين ہے کہ اگر مسلمان اس سلسلے ميں پيش قدمي کريں تو انھيں ہر طرف سے ساتھي ملتے جائيں گے اور تمام مذہبوں اور ملتوں کے لوگوں پر مشتمل ملک ميں ايک ايسي قوت ابھر سکے گي جو خالص تعميري کاموں کے ليے وقف ہو۔ ہم نے غير مسلم معاونين کا جو حلقہ بنايا ہے وہ اسي مقصد کے ليے ہے۔

(خطبات امرائے جماعتِ اسلامی ہند، ص۱۲۴۲)

مشمولہ: شمارہ اگست 2024

مزید

حالیہ شمارے

اکتوبر 2024

شمارہ پڑھیں

ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں
Zindagi e Nau

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے زندگی نو کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے ای میل / وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 400 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ ای میل / وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9818799223