اسلامی تحریک کو مطلوب نوجوان

گذشتہ بیس برسوں میں تحریک اسلامی مختلف ممالک میں کڑی آزمائشوں سے گزری ہے۔ حکم راں طاقتوں، استعماری قوتوں اور گم راہ کن تحریکوں نے اسے کچلنے اور عوام کو اس سے بدظن کرنے میں کوئی دقیقہ نہ اٹھا رکھا۔  مگر تحریک نے ان صدمات کے باوجود زندہ رہنے اور اپنا حلقہ اثر بڑھانے میں کام یابی حاصل کی۔ اب حالات ایک نئی کروٹ لیتے نظر آتے ہیں اور تحریکی حلقوں میں نیا خون اور تازہ صلاحیتیں دکھائی دیتی ہیں۔ یہ مرحلہ ایک نئی قیادت کے ابھرنے کا مرحلہ بن سکتا ہے جو خود شناسی اور خود احتسابی دونوں سے بہرہ ور ہو۔

تحریک اسلامی کے لیے ایک روشن مستقبل کی تعمیر میں جان دار حصہ وہی با حوصلہ نوجوان لے سکتے ہیں جو ہدایت الہی کو اس کے اولین ماخذ سے سمجھ کر صدقِ دل سے قبول کرلیتے ہوں اور سارے انسانی افکار و آرا کو عقل و تجربے کی کسوٹی پر پرکھنے کے مزاج میں پختہ ہوچکے ہوں۔ جن کا محرک کوئی محدود عصبیت نہ ہو بلکہ جو مرضیاتِ الہی کے تتبع میں انسان دوستی اور تعمیرِ عالم کے جذبے سے سرشار ہوں۔ جن کو اس بات کا شعور ہو کہ یہ دنیا، اس کے لامتناہی وسائل اور قوت کے وہ خزانے جن پر سائنس اور ٹکنالوجی میں مہارت کے ذریعے ہی قبضہ حاصل کیا جاسکتا ہے، سب اللہ نے اس لیے بنائے ہیں کہ وہ انھیں دنیا کو اللہ کی مرضی کے مطابق سنوارنے کے لیے استعمال کرسکیں۔ جن کا ذکر، عبادت اور احتسابِ نفس انھیں اکتسابِ علم، اجتہادِ فکر اور جہادِ عمل کے ساتھ انسانی زندگی کے بیچ دھارے میں اتار کر اس تاریخ ساز مشن کی انجام دہی میں یکسوئی اور چستی کے ساتھ لگادے۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو ایسے ہی نوجوان بنائے اور آپ کے فکر و عمل کے نور سے دنیا کو منور کردے۔

(1973 کی ایک تقریر سے ماخوذ۔ بحوالہ:  تحریک اسلامی عصر حاضر میں، ص 176-177)

مشمولہ: شمارہ دسمبر 2022

مزید

حالیہ شمارے

دسمبر 2024

شمارہ پڑھیں

نومبر 2024

شمارہ پڑھیں
Zindagi e Nau

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے زندگی نو کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے ای میل / وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 400 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ ای میل / وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9818799223